نے کا استعمال
نے ۔ ۔ اردو زبان ميں ” نے” فاعل كى علامت ہے ـ اس كے استعمال ميں احتياط ضرورى ہے:
1_ ’ نے’ متعدى افعال ميں فاعل كے ساتھ استعمال ہوتا ہے ـ
2_ فعل متعدى كے ماضى مطلق _ ماضى قريب _ماضى شكيہ كےساتھ " نے" استعمال ہوتا ہے _ جيسے:
سعيد نے كتاب پڑهى_ محمود نے خط لكها_ احمد نے قرآن پڑها ہوگا
3_بعض متعدى فعل ايسے ہيں جن كے فاعل كےساتھ "نے" نہيں آتا_ لانا_ بولنا كے
افعال ميںمتعدى ہونے كے باوجود"نے" استمال نہيں ہوتا_
4_ افعال لازم كے فاعل كے ساتھ "نے" استعمال نہين ہوتا_ مثلا دوڑا _ہنسا _ رويا_چلا _ بهاگا كے ساتھ "نے" نہيں آتا _
5_ بعض فعل لازم ايسے ہيں جن كے فاعل كے ساتھ "نے" آتا مثلا: احمد نے تهوكا _ بچے نے موتا_
6_ چاہنا مصدر كے افعال كے ساتھ "نے" آتا ہے _ليكن اگر فاعل ، دل _ طبيعت _ جى ہوں تو"نے" كا استعمال نہيں ہوتا ہے _دل چاہا تو ضرور آؤں گا _طبيعت چاہی تو چلا جاؤں گا _ جى چاہا تو آوں گا_
7_ مجهـ اور تجھـ اگر فاعل ہوں تو"نے"نہيں آتا ليكن ان نے ساتھ كوئى صفت ہو تو "نے" استعمال ہوگا جيسے :
مجھـ بد نصيب نےيہ نہيں كيا تها _ تجھـ شريف نے يہ كيوں كہا
8_ مصدر كے ساتھ "نے" كا استعمال غلط ہے _جيسے :
احمد نے كراچى جانا ہے _ ميں نے كتاب پڑهنا ہے _ ہم نے حج كرنا ہے _ ان كى صحيح صورت يہ ہوگى _ احمد كو كراچى جانا ہے _ مجهے كتاب پڑهنا ہے _ ہميں حج كرنا ہے _
پهر مليں گے
اگرالله نے چاہا