بسم الله الرحمن الرحيم
صرف ونحو
ہر زبان كے ليے كچهـ اصول اور قوانين ہوتے ہيں جن سے اس زبان كو صحيح طور پر سے سيكها جا سكتا ہے
اسى طرح اردو زبان كےبهى كچهـ ُاصول ہيں ، جنهيں گرامر يا قواعد كہا جاتا ہے _ ان كے جاننے سے اردوزبان كوٹهيكـ ٹهيكـ بول اور سمجهـ سكتے ہيں _
قواعد كے دو حصے ہيں
(1) حصہ َصرف (2) حصہ نحو .
َصرف : قواعد كا وه حصہ ہے _ جس ميں الفاظ سے بحث كى جاتى ہے يعنى يہ لفظ واحد ہے _ اس حصہ قواعد ميں صرف كلمات والفاظ ہى موضوع بحث ہوتے ہيں _
نحو : قواعد اور گرامر كا وه حصہ جس ميں مركب جملوں اور عبارتوں سے بحث كى جاتى ہے
حصہ َصرف
لفظ : انسان اپنى زبان سے كچهـ بولتا ہے اسے لفظ كہتے _ جيسے كتاب _ قلم _ پانى .
لفظ كى قسميں
(1) لفظ موضوع (2) لفظ مہمل
1 لفظ موضوع : وه لفظ جس كے كچهـ معنى ہوں اسے لفظ موضوع كہتے ہيں جيسے : ميز _ كهانا
1 لفظ مہمل : وه لفظ ہے جس كے كچهـ معنى نہ ہوں جيسے : وقاب _ ووٹى _ وانا
لفظ موضوع كى قسميں
(1) كلمہ (2) كلام
1 كلمہ : اكيلے بامعنى لفظ كو كلمہ كہتے ہيں جيسے :مسجد _ آيا _ گهر
2 كلام : دو يا دو سے زياده بامعنى لفظوں كے مجموعےكوكلام يا مركب كہتے ہيں جيسے : نيكـ لڑكا _ طاہر نيكـ ہے _
كلمہ كى قسميں
(اسم ) ( فعل ) (حرف)
3 اسم : وه كلمہ ہے جو كسى شخص ، كسى جگہ يا كسى چيز يا كيفيت كا نام ہو جيسے : محمود _لاہور _ پنكها يا ناك كى جگہ استعمال ہو مثلا وه ، وہاں.
4 فعل : وه كلمہ ہے جس سے كسى كام كا كرنا ہونا معلوم ہو جيسے : آيا _جاتا _لكهےگا
5 حرف : وه لفظ جو اكيلا تو كچهـ معنى نہ دے ليكن دوسرے لفظوں كے ساتهـ مل كر معنى دے اور ان ميں تعلق بهى پيدا كرے جيسے : ميں سے گهر سے مسجد تكـ گيا _ اس ميں "سے" اور "تكـ " دوحرف ہيں
آگے اقتباس
(اسم كى قسميں )
اگر الله نے چاہا