محمد خاتم الانبياء صلى الله عليہ وسلم
پيغام محمدى دنيا ميں خدا كا پہلا اور آخرى پيغام ہے جو كالے گورے، عرب وعجم، تركـ وتاتار، ہندى وچينى، زنگ وفرنگ سب كے لئے عام ہے، جس طرح اس كا خدا تمام دنيا كا خدا ہے"الحمد لله رب العالمين" تمام دنيا كا پرورد گا رہے اسى طرح اس كا رسول تمام دنيا كا رسول"رَحمَةً للعالمين" تمام دنيا كے لئے رحمت ہے اور اس كا پيغام بهى تمام دنيا كے لئے پيغام ہے- اور بتايا كہ محمد خاتم الانبياء يعنى نبوت كے سلسلہ كو بند كرنے والے ہيں"وخَاتم النبيين" خود قرآن نے كہا ہے اور خُتِمَ بى النبييون(اور ميرى ذات سے انبياء ختم كئے گئے) حديث نے كہا ہے ألا لا نبى بعدي(ہوشيار كہ ميرے بعد كوئى نبى نہيں) متعدد حديثوں ميں ہے آپ نے فرمايا"ميں نبوت كى عمارت كا آخرى پتهر ہوں" قرآن نے اپنے صحيفہ كى كسى آيت ميں كسى بعد ميں آنے والے پيغمبر كے لئے كوئى جگہ نہيں چهوڑى ہے- اس سے معلوم ہوا كہ صرف وہى پيغام ربّانى جو محمد رسول اللہ صلى اللہ عليہ وسلم كے ذريعہ دنيا ميں آيا- خدا كا آخرى اور دائمى پيغام ہے اور اسى لئے"وإنا له لحافِظُون" كے وعدے سے خدا نے اس كى حفاظت كى ذمہ دارى خود لے لى ہے-
مولانا سيّد سليمان ندوى